Urdu Literature Questions with Answers for Lecturer and Educators Tests

: معلومات اردو ادب ()
1 جہان دانش ” ،” یادوں کی برات “اور” شہاب نامہ ” کا تعلق کس صنف نثر سے ہے ؟
جواب آپ بیتی
2″ آگ کا دریا ” اردو کا ایک معروف ناول ہے مصنف کا نام بتائیں؟
جواب قرۃالعین حیدر
3 چراغ تلے، زرگزشت، خاکم بدہن اور آب گم سے کس مزاح نگار کا نام ذہن میں آتا ہے؟
جواب مشتاق یوسفی
4 زمر، حسین شیخ علی وجودی، طور معنی، کاظم جنوبی وغیرہ کس تاریخی ناول کے معروف کردار ہیں؟
جواب فردوس بریں
5 “آثار الصنادید” سر سید کی معروف تصنیف ہے اس کا موضوع کیا ہے؟
جواب دلی کے آثارِ قدیمہ، معروف مقامات اور کاملین فن کا ذکر
6 طوائف کے موضوع پر اردو کا پہلا معروف ناول کون سا ہے؟
جواب امراؤ جان ادا
7 علامہ اقبال کی معروف نظموں “شکوہ” اور “جواب شکوہ” کی ہئیت کیا ہے؟
جواب مسدس
8 ٹیپ کا شعر کسے کہتے ہیں؟
جواب نظم کا ہر بند میں بار بار دہرایا جانے والا شعر
9 سانیٹ( sonnet) ایک انگریزی صنف نظم ہے جو اردو میں بھی رائج ہے اس میں کل کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
جواب چودہ مصرعے
10 کل پاؤں ایک کاسئہ سر پر آگیا
یکسر وہ استخواں شکستوں سے چور تھا
کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بے خبر
میں بھی کبھو کسو کا سر پر غرور تھا
بتائیے صنف نظم میں ان اشعار کو کیا نام دیں گے؟
جواب قطعہ
11 “ہجو” ایسی صنف نظم ہے جس میں :
جواب کسی کو برا بھلا کہا گیا ہو


12 “غزل” کی زبان کیسی ہوتی ہے؟
جواب علائم ورموز کی زبان
13 وہ شمع، اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
اک روز جھلکنے والی تھی، سب دنیا کے درباروں میں
اس شعر کا تعلق کس صنف نظم سے ہے؟
جواب نعت
14 کون سی شخصیت “بابائے اردو” کے لقب سے ملقب ہے؟
جواب مولوی عبد الحق
15 “بابائے صحافت” کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب مولانا ظفر علی خان
16 مولانا عبدالحلیم شرر کے شہراہ آفاق ناول “فردوس بریں” کی داستان کا موضوع کیا ہے؟
جواب فرقہ باطنیہ کی تحریک
[: معلومات اردو ادب ()
17 وہ صنعت جس میں دو ایک جیسے الفاظ استعمال ہوں لیکن معنی مختلف ہوں کون سی صنعت ہو گی؟
جواب صنعت تجنیس
18 “اندرسبھا” ڈراما کے خالق کون ہیں؟
جواب امانت لکھنوی
19 “المامون” کس کی مشہور تصنیف ہے؟
جواب شبلی نعمانی
20 “توبتہ النصوح” کس کا ناول ہے؟
جواب ڈپٹی نذیر احمد


21 ” کسالت” کے معنی کیا ہیں؟
جواب کاہلی
22 “کرگس” کو اردو زبان میں کیا کہتے ہیں؟
جواب گدھ
23 “شیخ” کس بات کی علامت ہے؟
جواب ظاہر و باطن میں تضاد کی
24 “کاستیا” کس کو کہتے ہیں؟
جواب درانتی کو
25 ” قید محض” کس قید کو کہتے ہیں؟
جواب ایسی قید جو با مشقت ہو
26 ” قیر گوں” کن لوگوں کو کہا جاتا ہے؟
جواب سیاہ فام لوگوں کو
27 “سر پر کفن باندھنا” سے کیا مراد ہے؟
جواب ہر وقت جان دینے کو تیار رہنا
28 درج ذیل ترکیب کا معنی کیا ہے؟
“سر نام کرنا”
جواب مشہور کرنا
29 ہری سنگھ نے اردو نظم کے حوالے سے کون سی کتاب لکھی؟
جواب بزم عشرت
30 “تیسری دنیا کے چاند” کن کا تحریر کردہ افسانہ ہے؟
جواب یوسف چودھری
31 وقار عظیم کی کسی مشہور کتاب کا نام بتائیں
جواب داستان سے افسانے تک
: معلومات اردو ادب ()
32 “گڈریا” کے خالق کا نام بتائیں؟
جواب اشفاق احمد
33 “چند ہم عصر” کے خالق کون ہیں؟
جواب مولوی عبد الحق
34 “لہو اور قالین” “فصیلِ شب” ڈرامے کس نے تحریر کئے؟
جواب مرزا ادیب
35 “رستم و سہراب” “کالی بلا” “سفید خون” ام کا تعلق اردو ادب کی کس صنف نثر سے ہے ؟
جواب ڈراما
36 اگر وہ ہوتا مجذوب فرنگی اس زمانے میں
تو اقبال اس کو بتاتا کہ مقام کبریا کیا ہے
علامہ اقبال نے یہ شعر کس کے بارے میں کہا تھا؟
جواب نظشے
37 “کلیم” “سلیم اور مال اندیش” کس شخصیت کے ناولوں کے اہم کردار ہیں؟
جواب ڈپٹی نذیر احمد
38 بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا کون سی صنعت ہے؟
جواب صنعت مبالغہ
39 “لاہور کا جغرافیہ” کس ادیب کا مشہور مضمون ہے؟
جواب احمد شاہ پطرس
40 درج ذیل محاورہ کے معنی کیا ہیں ” پتھر کی لکیر ہونا”؟
جواب پکی بات ہونا
41 علم بیان کی رو سے ارکان تشبیہ کتنے ہیں؟
جواب پانچ
42 درج ذیل روز مرہ کو درست کریں- “ناوقت کھانا نہ کھاو”
جواب بے وقت کھانا نہ کھاؤ
43 “پاؤتی” اردو میں کس کو کہتے ہیں؟
جواب آمدنی کو
44 درج ذیل ترکیب کے معانی کیا ہیں” تیکھی چتون کرنا”
جواب ترچھی نظر کر کے دیکھنا
45 مرکب عطفی کی رو سے کن دو حروف کا ایک ساتھ ملنا غلط ہے؟
جواب ہندی حروف کا عربی فارسی کے ساتھ
46 پھونکا ہے کس نے گوش میت میں اے خدا
افسوں انتظار، تمنا کہیں جسے


یہ شعر کس نے کہا ہے؟
جواب غالب
: معلومات اردو ادب ()
47 لفظ شعر کے کیا معنی ہیں؟
جواب کچھ دریافت کرنا
48 شعر کے لیے کون سا پیمانہ استعمال ہوتا ہے؟
جواب ہئیت
49 اگر کسی شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں تو ایسا شعر کیا کہلاتا ہے؟
جواب بیت
50 شعر کے پہلے مصرعے کے پہلے جز کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب صدر
51 عام طور پر کوئی بھی شعر کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے؟
جواب 2
52 شعری ہئیت میں فرد سے کیا مراد ہے؟
جواب بلا قافیہ شعر
53 غزل کا پہلا شعر……… کہلاتا ہے؟
جواب مطلع
54 غزل کا آخری شعر…… کہلاتا ہے؟
جواب مقطع
55 شعری اصطلاح میں لفظ “زمین” سے کیا مراد ہے؟
جواب ردیف، قافیہ اور بحر
56 شعری اصطلاح میں لفظ “بحر” سے کیا مراد ہے؟
جواب شعری وزن
57 ردیف کی اصطلاح سے کیا مراد ہے؟
جواب شعری اصطلاح میں ردیف سے مراد وہ لفظ یا الفاظ کا مجموعہ ہے جو قافیے کے بعد مکرر آئیں اور بالکل یکساں ہوں
58 شعر کے لازمی حصے کون سے ہیں؟
جواب فاصلہ، سبب، وتد
59 بحر کا استعمال عام طور پر کس سے منسوب کیا جاتا ہے؟
جواب اہل ایران سے
60 عام طور پر غزل کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے مگر بقید قافیہ شعر ہو تو یہ کیا کہلاتا ہے؟
جواب حسن مطلع
61 شعر کے وزن اور ہئیت کے علم کو کیا کہتے ہیں؟
جواب علم عروض
: معلومات اردو ادب ()
62 “مرثیہ ” کسے کہتے ہیں؟
جواب ایسی صنف نظم جس میں شاعر کسی مرنے والے کی بہت زیادہ تعریف کرتا ہے
63 مکتوب نگاری کی سب سے اہم ترین نام کس کا ہے؟
جواب مرزا غالب
64 بیگم اختر ریاض الدین، مولانا شبلی نعمانی اور ابن انشا : ان تینوں میں کون سی چیز مشترک ہے؟
جواب سفرنامہ
65 یوسف خان کمبل پوش نے کون سا سفرنامہ لکھا؟
جواب عجائبات فرنگ
66 “گل رعنا، شعرالہند اور شعر العجم” ان کا تعلق اصناف نثر کی کس قسم سے ہے؟
جواب تنقید نگاری
67 ” جہان دانش” کے مصنف ہیں؟
جواب احسان دانش
68 “کالا پانی” کس کی خودنوشت ہے ؟
جواب مولانا محمد جعفر تھانیسروی
69 ” یادوں کی برات، شہاب نامہ، اور میرا افسانہ” ان کا تعلق اردو ادب کی کس صنف نثر سے ہے ؟
جواب خودنوشت
70 مولانا حسرت موہانی نے کون سی خودنوشت تحریر کی؟
جواب قید فرنگ
71 رضوی ادیب اور ابواللیث صدیقی میں کیا جز مشترک ہے؟
جواب انشائیہ نگاری
72 مولانا حالی اور شبلی نعمانی میں قدر مشترک ہے؟
جواب سوانح عمری
73 استعارہ حقیقی ہوتا ہے یا مجازی؟
جواب مجازی
74 نظم معریٰ کیا ہے؟
جواب اس نظم میں وزن اور بحر کی پابندی ہوتی ہے مگر قافیہ اور ردیف کی پابندی نہیں کی جاتی
75 ایسی نظم جس کے مصرعے کو چھوٹا بڑا کیا جا سکے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب آزاد نظم
76 نواب وقارالملک، نواب محسن الملک اور مولوی ذکااللہ: میں کیا قدر مشترک ہے؟
جواب مضمون نگاری


[: معلومات اردو ادب ()
77 ” لاڈلے نواب” کس کا تخلیق کردہ کردار ہے؟
جواب ڈپٹی نذیر احمد
78 ” اندرسبھا” کس سے منسوب ہے؟
جواب امانت لکھنوی
79 ” مدہوش، یہودی لڑکی، کالی بلا” در ذیل ڈراموں کے خالق کون ہیں؟
جواب آغا حشر کاشمیری
80 ڈراما “انار کلی” کے خالق کون ہیں؟
جواب امتیاز علی تاج
81 سید امتیاز علی تاج کے ڈراموں کی خصوصیت کیا ہے؟
جواب یہ ریڈیائی ڈرامے ہیں اور اصلاح پر مبنی ہیں
82 “ایک وصیت کی تکمیل ” کس کا مشہور خاکہ ہے؟
جواب مولوی وحید الدین
83 ابتدائی خاکہ نگاروں میں کس کا نام سر فہرست ہے؟
جواب مرزا فرحت اللہ بیگ
84 ” جناب، محترم، مکرم” کن کے مشہور خاکے ہیں؟
جواب محمد طفیل
85 درج ذیل محاورہ کے معنی بتائیں
” آدمیت اٹھ جانا”
جواب سیرت و کردار ختم ہو جانا
86 اردو میں مضمون نگاری کا آغاز کس نے کیا؟
جواب سر سید احمد خان نے
87 مضمون کی نوعیت کیسی ہوتی ہے؟
جواب عالمانہ ہوتا ہے
88 مشہور رسالہ “تہذیب الاخلاق” کس شخصیت سے منسوب ہے؟
جواب سر سید احمد خان
: معلومات اردو ادب ()
89 ڈپٹی نذیر احمد کا پہلا تحریر کردہ ناول کون سا ہے؟
جواب مراۃالعروس
90 ڈپٹی نذیر احمد کے ناولوں کی خصوصیت کیا ہے؟
جواب مقصدیت اور آسان فہم
91 “مولانا عبدالحلیم شرر ” خواجہ حسن نظامی اور مرزا ہادی رسوا کا تعلق اردو کی اصناف نثر میں سے کس سے ہے؟
جواب ناول
92 مصور مشرق کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب عبد الرحمن چغتائی
93 مصور غم اور طبقہ نسواں کا محسن کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب علامہ راشد الخیری
94 مزاحیہ کردار “خوجی ” کس کا تخلیق کردہ ہے؟
جواب سرشار
95 “مرزا ظاہر دار بیگ اور مرزا زبردست بیگ ” کن کے ناولوں کے کردار ہیں؟
جواب ڈپٹی نذیر احمد


96 جب تحریر و تقریر میں اصل فعل کے ساتھ کوئی دوسرا فعل آجائے جس سے اصل فعل کے معنوں میں تھوڑا بہت تغیر پیدا ہو جائے تو اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب امدادی فعل
97 اردو کا والٹر سکاٹ کسے کہتے ہیں؟
جواب مولانا عبدالحلیم شرر
98 اردو کی پہلی شاعرہ کا نام بتائیں؟
جواب ماہ لقاء چندہ
99 ” شام اودھ” ملک العزیز ورجینا کس کے ناول ہیں؟
جواب مولانا عبدالحلیم شرر
100 ” ہمدرد” کے ایڈیٹر کون تھے؟
جواب مولانا محمد علی جوہر
101 ” بیگمات کے آنسو” کن کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب خواجہ حسن نظامی
102 درج ذیل محاورہ کے معنی بتائیں؟
” آتش کا پر کالا ہونا”
جواب بہت شرارتی ہونا
103 علم بیان کی رو سے مشبہ بہ کسے کہتے ہیں؟
جواب وہ چیز جس کے ساتھ کسی دوسری چیز کو تشبیہ دی جائے
: معلومات اردو ادب ()
104 “ہمہ یاراں دوزخ” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب صدیق سالک
105 “مسافر” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب ضمیر نقوی
106 ” نقاب پوش ” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب رضیہ فصیح احمد
107 “شکست” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب کرشن چندر
108 “پریشر ککر” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب صدیق سالک
109 “دستک نہ دو” کس کا لکھا ہوا مشہور ناول ہے؟
جواب الطاف فاطمہ
110 ” گنجہاے گرانمایہ” اور “ہم نفسان رفتہ” خاکوں کے مجموعے ہیں مصنف کا نام بتائیں؟
جواب رشید احمد صدیقی
111 روح ادب، شعلہ وشبنم، نقش و نگار اور حرف و حکایت منظومات کے مجموعے ہیں، شاعر کا نام بتائیں؟
جواب جوش ملیح آبادی
112 مسدس حالی خواجہ الطاف حسین حالی کی طویل نظم ہے اس کا موضوع کیا ہے؟
جواب مدوجزر اسلام
113 “بچوں کا شاعر ” کسے کہا جاتا ہے؟
جواب اسماعیل میرٹھی
114 “آقائے اردو” کسے کہا جاتا ہے؟
جواب مولانا محمد حسین آزاد
115 نہ گل نغمہ ہوں، نہ پردہ ساز
میں ہوں اپنی شکست کی آواز
مرزا غالب کی ایک غزل کے اس شعر کو اصطلاح میں کیا کہیں گے؟
جواب مطلع
116 نہ گل نغمہ ہوں، نہ پردہ ساز
میں ہوں اپنی شکست کی آواز
شعر میں قافیہ کیا ہے؟
جواب پردہ ساز، کی آواز
117 نہ گل نغمہ ہوں، نہ پردہ ساز
میں ہوں اپنی شکست کی آواز
شعر میں ردیف کیا ہے؟
جواب شعر میں ردیف نہیں ہے
118 “روشنائی” کے مصنف کون ہیں؟
جواب سجاد ظہیر
: معلومات اردو ادب ( )
119 ” بازار حسن” کس کا لکھا ہوا مشہور ناول ہے؟
جواب منشی پریم چند
120 “علی پور کا ایلی” کس کا لکھا ہوا مشہور ناول ہے؟
جواب ممتاز مفتی
121 “بستی” کس کا لکھا ہوا ناول ہے؟
جواب انتظار حسین
122 “چوگان ہستی” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب منشی پریم چند
123 “بنت الوقت” کس کا لکھا ہوا ناول ہے؟
جواب راشد الخیری
124 “چاند گرہن” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب انتظار حسین
125 “خواب دو” کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب جوگندر پال
126 ایسی نظم جس کے ہر بند آخری مصرع یا شعر بار بار دہرایا جائے اصطلاح میں کیا کہتے ہیں؟
جواب ترجیع بند
127 اردو کے سب سے زیادہ متنازع نقاد کون سے ہیں؟
جواب کلیم الدین احمد
128 پنجاب یونیورسٹی کے اورینٹل کالج کے تحقیقی مجلے کا نام کیا ہے؟
جواب بازیافت
129 اردو اصناف سخن میں “ہجو گوئی” میں اولیت کا درجہ کسے حاصل ہے؟
جواب مرزا رفیع سودا
130 “دریائے لطافت” اردو میں قواعد کی پہلی کتاب شمار ہوتی ہے اس کے مصنف کون ہیں ؟
جواب انشا اللہ خاں انشا
131 سر سید احمد خاں شاعر بھی تھے وہ کیا تخلص کرتے تھے؟
جواب آہی
132 اردو میں تاریخی ناول لکھنے کے حوالے سے اولیت کا سہرا کس کے سر باندھا جاتا ہے؟
جواب مولانا عبدالحلیم شرر
133 قاضی عبدالودود کا کردار کس کا تخلیق کردہ ہے؟
جواب مشتاق احمد یوسفی
: معلومات اردو ادب ()
134 “عزیز جہاں” کس شاعرہ کا اصل نام ہے؟
جواب ادا جعفری
135 ” معیار” پاکستان کی کس یونیورسٹی کا تحقیقی مجلہ ہے؟
جواب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
136 ابو الکلام آزاد کی کتاب “غبار خاطر” کا تعلق کس صنف نثر سے ہے؟
جواب مکتوب نگاری
137 سید امتیاز علی تاج کے ڈرامے” انار کلی” کے مرکزی کردار انارکلی کا اصل نام کیا ہے؟
جواب نادرہ بیگم
138 غلام عباس کے معروف افسانے ” کتبہ” کا مرکزی کردار کون ہے؟
جواب شریف حسین
139 قرۃالعین حیدر نے بنگلہ دیش کے قیام کے موضوع پر کون سا ناول لکھا؟
جواب آخر شب کےہم سفر
140 “دہلی کا دبستان شاعری ” کے مصنف کون ہیں؟
جواب نور الحسن ہاشمی
141 ” منٹو نوری نہ ناری” کس خاتون نقاد کی کتاب کا نام ہے؟
جواب ممتاز شیریں
142 رسالہ ” معارف” کے بانی اور پہلے مدیر کون تھے؟
جواب سید سلیمان ندوی
143 ناصر کاظمی کا وہ کون سا شعری مجموعہ ہے جو ایک ہی غزل مسلسل پر مشتمل ہے؟
جواب پہلی بارش
144 حجاب امتیاز علی تاج کا اصل نام کیا ہے؟


جواب عطیہ بیگم
: معلومات اردو ادب ()
145 “نسخہ ہائے وفا” کس کا مجموعہ کلام ہے؟
جواب فیض احمد فیض
146 ” حیات جاوید” کس کی سوانح عمری ہے؟
جواب سر سید احمد خان
147 “آتش پارے” کس افسانہ نگار کا اولین افسانوی مجموعہ ہے؟
جواب سعادت حسن منٹو
148 ” پنجاب میں اردو” کے مصنف کون ہیں؟
جواب حافظ محمود شیرانی
149 ” سوز وطن” کس کے افسانوں کا مجموعہ ہے؟
جواب پریم چند
150 ” دست تہ سنگ” کس کا مجموعہ کلام ہے؟
جواب فیض احمد فیض
151 ” اردو کی آخری کتاب” کے مصنف کون ہیں؟
جواب ابن انشا
152 ” کلیات یگانہ” کو کس نے مرتب کیا؟
جواب مشفق خواجہ
153 ” جہان دانش” کا تعلق کس صنف نثر سے ہے؟
جواب آپ بیتی
154 غلام عباس کا ناولٹ کون سا ہے؟
جواب گوندنی والا تکیہ
155 “ہمایوں” کے مدیر کون تھے؟
جواب میاں بشیر احمد
156 جدید اردو نظم کا آغاز کہاں سے ہوا؟


جواب انجمن پنجاب (لاہور)
157 میر تقی میر کے کتنے دیوان ہیں؟
جواب چھے
158″ مسجد قرطبہ “علامہ اقبال کی شاہکار نظم ہے یہ ان کے کس مجموعے میں شامل ہے؟
جواب بال جبریل
159 علامہ اقبال کی شاہکار نظمیں” شکوہ” اور” جواب شکوہ “ کس ہیئت میں ہیں؟
جواب مسدس
: معلومات اردو ادب ()
160 اردو میں “شاعر مزدور” کسے کہا جاتا ہے؟
جواب احسان دانش
161 “شاعر کشمیر” کے لقب سے کون ملقب ہے؟
جواب محمد دین فوق
162 ملک الشعراء مولانا غلام قادر گرامی کس زبان کے شاعر تھے؟
جواب فارسی
163 “مصور مشرق” کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب عبدالرحمن چغتائی
164 غلام عباس کے افسانے “اوورکوٹ” کے پس منظر میں کس شہر کی سڑکوں کا ذکر ملتا ہے؟
جواب لاہور
165 “طبقہ نسواں کا محسن” کس مصنف کو قرار دیا جاتا ہے؟
جواب علامہ راشد الخیری
166 اردو شاعری میں “خداے سخن” کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب میر تقی میر
167 اردو کے کس شاعر کو “عوامی شاعر” کہا جاتا ہے؟
جواب نظیر اکبر آبادی
168 کس ڈرامہ نگار کو “انڈین شیکسپیئر” کہا جاتا ہے؟
جواب آغا حشر
169 میر تقی میر نے اپنی زندگی کے آخری تیس سال کہاں بسر کئے؟
جواب لکھنو
170 “نکات الشعراء ” کس کی تصنیف ہے؟
جواب میر تقی میر
171 ” سوز وطن” کس کے افسانوں کا مجموعہ ہے؟
جواب پریم چند
172 “غبار خاطر” کا تعلق کس صنف ادب سے ہے؟
جواب مکتوب
173 “بانگ درا” کا دیباچہ کس نے لکھا؟
جواب سر عبد القادر
174 ” ذکر میر” کس کی خودنوشت ہے؟
جواب میر تقی میر
: معلومات اردو ادب ()
175 خواجہ حسن نظامی کا اصل نام سید محمد علی تھا ان کو ” حسن نظامی ” کا عرف علامہ اقبال نے دیا تھا
176 اردو کی پہلی ناول نگار خاتون رشیدۃ النساء معروف نقاد امداد امام اثر کی بہن تھی
177 محمد دین فوق کو کشمیر کا حالی کہا جاتا ہے
178 ناممکن کی جستجو، حمید نسیم کی خود نوشت ہے
179 میر سوز نے سن 1798ء میں وفات پائ
180 ادبی رسالہ ” عصری ادب ” ڈاکٹر محمد حسن نے جاری کیا
181 دستہ گل ، شبلی نعمانی کا فارسی دیوان ہے
182 علامہ اقبال کی مشہور نظم ” دل ” کا ابتدائ عنوان ” فریاد امت ” تھا. یہ نظم سب سے پہلے اخبار وطن لاہور 6 مارچ ، 20 مارچ اور 27 مارچ 1903ء میں شائع ہوئ تھی. اخبار وطن میں اس نظم کا عنوان ” ابر گہر بار ” تھا. موجودہ نظم ” دل ” اس ترمیم شدہ نظم کا تیسرا بند ہے. منسوخ شدہ بند کلیات اقبال از مولوی عبد الرحمن حیدر آباد دکن صفحہ 69 پر پاۓ جاتے ہیں.
183 جوش ملیح آبادی کو پاکستان منتقل ہونے کی دعوت ابو طالب نقوی دی تھی
184اردو شاعری میں ” ماہتاب سخن ” مہندر پرتاب چاند کو کہا جاتا ہے
185 ادبی رسالہ ” شاعر ” سیماب اکبر آبادی نے جاری کیا
186 اشفاق احمد ڈرامہ نگار ہونے کے علاوہ شاعر بھی تھے. ” گھٹیا وٹیا ” ان کا پنجابی شعری مجموعہ ہے
187 روزنامہ امروز کے پہلے مدیر چراغ حسن حسرت تھے
188 مولانا حالی نے ” قصیدۂ ناتمام ” سر سید احمد خان کی شان میں 1874ء میں لکھا جس کی ابتداء اس شعر سے ہوتی ہے

پنہاں نہیں ہے یارو سب پر کھلا ہوا
جو حال آج اپنا اور اپنی قوم کا ہے

189 جزئیات نگاری سے مراد ہے کسی بھی وقوع پزیر ہونے والے کام کے ایک ایک حصے اور ٹکڑے کو وضاحت و صراحت سے کھول کر قاری کے سامنے بیان کرنا.
190 رد تشکیل کی ابتداء 1966ء میں ہوئ
191 غزل کو اردو شاعری کا چہرہ کہا جاتا ہے
17 رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی طویل نظم ” گیتانجلی ” پر 1913ء میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا
192 ڈاکٹر وزیر آغا کا تعلق فارسی بولنے والے ایرانی النسل قزلباش خاندان سے تھا. ڈاکٹر وزیر آغا کے والد کو برطانوی حکمرانوں کی طرف سے 750 ایکڑ پر مشتمل ایک جاگیر عطا کی گئ یہ جاگیر ضلع سرگودھا میں وزیر کوٹ قصبہ میں اب بھی ان کے ورثا کی تحویل میں ہے اور یہاں کھیتی باڑی کی جاتی ہے
193 سر سید احمد خان کی نماز جنازہ عبد اللہ انصاری نے پڑھائ تھی
194 صنائع بدائع کا تصور لان جائنس نے پیش کیا
195 امیر مینائ شاعری کی اصلاح مظفر علی اسیر سے لیتے تھے
196 اکثر قصیدے اپنے حرف ردیف سے مشہور ہوتے ہیں مثلا حرف آخر بیت قصیدہ کا کاف ہوگا تو کافیہ کہیں گے اور لام ہوگا تو لامیہ.
197 خاکہ نویسی ، سوانح عمری کی شاخ ہے
198 ” میں اور میں ” اور ” اک ذرا شام سے پہلے ” غلام جیلانی اصغر کے شعری مجموعے ہیں
199 جہان دانش کی ضخامت 1646 صفحات ہے
26 اختر حسین راۓ پوری نے ہندی میں مضمون نگاری مظفر حسین شمیم کے کہنے شروع کی
200 ناصر کاظمی کی ڈائری کا نام ” چند پریشان کاغذ ” ہے
201 جواب دو، مشتاق شباب کا ڈرامہ ہے
202 شاہ حاتم شروع میں ” رمزی ” تخلص کرتے تھے
[ معلومات اردو ادب()
203 مسدس کے ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
جواب چھے
204 “پنواڑی” اور “پھولوں کی پلٹن” کے شاعر کون ہیں؟


جواب مجید امجد
205 چودھری افضل حق کی تصنیف “زندگی” کا کس صنف ادب سے تعلق ہے؟
جواب تمثیل
206 مولوی عبد الحق کی تصنیف “چند ہم عصر” میں کیا شامل ہے؟
جواب خاکے
207 ” گراں خواب چینی سنبھلنے لگے” یہ مصرع اقبال کی کس نظم میں شامل ہے؟
جواب ساقی نامہ
208 ی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *