پیپرز کے دوران تیاری کیسے کی جاۓ؟

پیپرز کے دوران تیاری کیسے کی جاۓ؟؟؟
✨از قلم : پروفیسر صداقت علی صاحب📚🇵🇰
بہت سے طلباء کو امتحان کے دنوں میں تیاری کا طریقہ سمجھ نہیں آتا اور اکثریت اپنا وقت صرف یہ سوچنے میں ضائع کر دیتی ہے کہ تیاری کہاں سے شروع کرنی ہے۔۔۔


میں امتحان کی تیاری کو کل پانچ مراحل میں تقسیم کرتا ہوں
پہلا مرحلہ عبادت یعنی نماز اور تلاوت قرآن۔۔۔۔صرف امتحان میں ہی نہیں بلکہ معمول میں بھی عادت اپنائیں

دوسرا مرحلہ تیاری سے قبل اپنے اساتذہ سے ضرور ملیں۔۔اور ان کی دعا لے کر کام شروع کریں

تیسرا مرحلہ آپ کو پیپر کا مکمل sketch معلوم ہو۔۔۔اس sketch کو مدنظر رکھتے ہوۓ سب سے پہلے پیپر کا وہ حصہ cover کریں جو سب سے آسان اور کم وقت میں زیادہ مارکس دلا سکتا ہے

میں عموما یہ suggest کرتا ہوں
سب سے پہلے mcqs تیار کریں mcqs کو exercise اورpast پیپرز سے تیار کریں


اس کے بعد مختصر سوالات کو تیار کریں۔text book exercise کو ترجیح دیں اس کے بعد پاسٹ پیپرز تیار کریں۔
اس کے بعد سبجیکٹو پورشن اور تفصیلی سوالات تیار کریں۔
کبھی بھی سو فیصد پیئرنگ پر rely نہ کریں۔

چوتھا step گیس پیپرز یا اہم سوالات کو review کریں۔

اور آخری step کم از کم چھ گھنٹے کی نیند پوری کریں۔مائنڈ کو فریش رکھیں۔ کسی قسم کا دباؤ یا پریشانی کی ضرورت نہیں۔آپ کا کام effort کرنا ہے۔۔۔نتیجہ رب کی ذات پر چھوڑتے ہوۓ اطمینان رکھیں کہ جو فیصلے رب کے سپرد ہیں ان کا اللہ مالک ہے۔

اپنی محنت پر بھروسا رکھیں۔۔دو نمبر طریقے ،cheating یا رشوت وغیرہ دے کر نمبر تو آ جاتے ہیں مگر ان کی برکت اور آپ کی internal satisfaction ختم ہو جاتی ہے۔اپنا مان کبھی مت ٹوٹنے دیجیے گا۔کم مارکس سہی مگر pure آپ کی effort کے ہوں۔۔۔یقین کیجیے مزا آ ۓ گا آپ کو
اپنا موازنہ اپنے سے بڑھےہوؤں سے کبھی مت کیجیے گا۔آپ چھ ارب لوگوں میں یونیک ہو اور یونیک abilities کے مالک ہو تو بس شکر ادا کریں۔

پیپر سے ایک گھنٹہ قبل کچھ بھی نہیں یاد کرنا نا ہی revise کرنا ہے۔۔بس گہری سانسیں لے کر آنکھیں بند کرنی ہیں دل پر ہاتھ رکھنا ہے اور کہنا ہے میرے مولا تیرا کرم چاہیے۔۔اپنا فضل کر۔۔۔

موٹیویشن کا اک طریقہ جو میں اپناتا ہوں وہ یہ ہے کہ سینے پر پاکستان کا پرچم لگا کر جایا کرتا تھا امتحان دینے۔۔۔ہلکی سی پریشانی ہوتی تو جھنڈا دیکھ کر طاقت پرواز مل جاتی تھی۔۔
پرچہ حل کرنے سے پہلے یہ تین بار پڑھیں
❤رِبِّ شَرَحْ لِیْ صَدْرِیْ *وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ *
وَحْلُلْ عُقْدَةًمِّنْ لِسَانِیْ * یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ *❤

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *